پختون بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام یوم آزادی پرگرینڈ تقریب کاانعقاد
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پرکیک کاٹاگیا
پختون بزنس کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے 77ویں جشن آزادی پرگرینڈتقریب کااہتمام
جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدکی گئی تقریب ہرطبقہ فکرکے افراد کی بڑی تعدادمیں شرکت
پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
پاکستان خداوند کریم کا ایک عظیم تحفہ ہے۔
یواے ای اور پاکستان کے غیر متزلزل رشتہ پر ہمیں فخر ہے۔
اولمپکس میں شاندارکامیابی پر قومی ہیروارشد ندیم کو کامیابی پرمبارکباد
تقریب سے سلطان مروت،شاہداصغربنگش،امتیازغازی بنگش،دانش حیدری،عمربلوچ،،عالم زیب،اوردیگرمقررین نے خطاب کیا اور تحریک آزادی اوریوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خطاب کیااورپاکستان کی آزادی اوراسکے محرکات پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جشن آزادی پرپوری قوم کومبارکبادپیش کی
عجمان(اردوویکلی):: پختون بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سےعجمان کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان کے پانچوں صوبوں سے ممتازسماجی،کاروباری اورہرطبقہ فکرکے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اوروطن عزیزسے اپنی عقیدت اورمحبت کااظہارکیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شاھد اصغر بنگش نے حاصل کی بعد ازاں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے
بانی ممبرپختون بزنس کمیونٹی شاھد اصغر بنگش نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہال میں موجود پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہےکہ ہم متحد اور مضبوط قوم ہیں انہوں تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری امتیاز غازی بنگش نے کہا کہ عظیم وطن پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نےکہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے زندگی کی جو بھی آسائشیں ہیں وہ ہمیں متحدہ عرب امارات میں میسر ہیں اس پر میں یہاں کے حکمرانوں کو دعائیں دیتا ہوں کہ اللہ رب العزت لمبی زندگی عطا فرمائے۔اور پاکستانی کمیونٹی کوکہاکہ ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے تمام قوانین کی پاسداری کریں
اس دوران مختلف فنکاروں نے ملی نغمے بھی پیش کئے اور شرکاء سے خوب داد حاصل کی
تقریب سے سندھ کمیونٹی یو اے ای کے کوآرڈینیٹر دانش حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے کے لوگوں کو یہاں جمع کرنے پر میں پختون بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ بلوچ کمیونٹی کے صدر عمر بلوچ نے کہا کہ میں جشن آزادی کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم کی کامیابی کی بھی سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پختون بزنس کمیونٹی کے صدر سلطان مروت نے کہاکہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں، پختون بزنس کمیونٹی کے سینئر ممبر ظہور عالم نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستان کی اکانومی ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
تقریب کی منفرد اورقابل زکر بات تقریب میں موجود تمام صوبوں کے لوگوں نے اپنے صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹیج پر پرفارم بھی کیا
تقریب کے آخر میں پختون بزنس کمیونٹی کے سینئر نائب صدر زاھد علی شاہ نے تمام مہمانوں کاتقریب میں شرکت کرنے اورپی بی سی کی عزت افزائی پرتہہ دل سےشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ پختون بزنس کمیونٹی پاکستان کا ہر تہوار منانے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کا بھی ہر تہوار جوش وخروش سے منائے گی
تقریب کے اختتام پر پختون بزنس کمیونٹی کے ممبران عالم زیب خان، غنی ماما، ملک افضل خان ،ملک امجد خان ،نواب خان ،نواب خان اورکزئی، ایوب خان ،محمد حسین، شاھد اللہ خان ،عمر آفریدی، انجنیئر ضیاء ،آصف یوسفزئی، حاجی قسمت اللہ، فردوس خان نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ پاکستان کے77 ویں یوم آزادی کا ایک جہازی سائزخوبصورت کیک کاٹا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفدنے صدرٹریڈونگ یواے ای عبدالمجيد مغل کی قیادت میں شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی تحریک انصاف اور دیگر سوشل ورکرز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی
پختون بزنس کمیونٹی کے سینئر ممبر معروف ٹی وی ہوسٹ آصف یوسفزئی نے اپنے منفرد اسٹائل سے تقریب کو چار چاند لگادیئے اور شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھاجبکہ مہمانوں کی دلجوئی کی لیئے روائتی موسیقی کابھی اہتمام کیاگیاتھاجس سے شرکاء تقریب لطف اندوز ہوتے رہے تقریب کی ہوسٹنگ معروف ٹی وی اینکر پختون بزنس کمیونٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خورشید خان نے بحسن وخوبی سرانجام دیئے اورشرکاء سے خوب داد حاصل کی ۔