پنجاب گروپ ابوظہبی کا77ویں یوم آزادی پروطن سے محبت کااظہار

یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا

39

پنجاب گروپ ابوظہبی کا77ویں یوم آزادی پرخوبصورت تقریب کاانعقاد

یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغموں کی دھن پرخوبصورت کیک کاٹاگیا

چوہدری نوازرشید ریحانیہ کی جانب سے دوستوں کے اعزازمیں عشائیہ کااہتمام

ابوظہبی(اردوویکلی):: پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی خوشی میں 14اگست کی شام پنجاب گروپ کے دوستوں نے وطن عزیز سے محبت کے اظہار اورجشن آزادی کی خوشی میں ایک رنگارنگ اورپروقارتقریب کااہتمام کیاجشن آزادی کی اس خوبصورت تقریب میں چئیرمین پنجاب گروپ وممتازسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری نواز رشیدریحانیہ کی جانب سے تمام شرکاء کے لیئے پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاگیا۔
جشن آزادی کی اس پروقار تقریب میں انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری عابدشاہ پور، چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،چوہدری سجاداحمدوڑائچ ،چوہدری قمرانور،چوہدری احداشرف گجر،عامرجٹ،چوہدری ناصرولائت گوندل،مرزاشہبازاحمد سمیت پنجاب گروپ کے دیگردوستوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوروطن سے اپنی محبت اور عقیدت کااظہارکیا۔تقریب کے دوران ملی نغموں کی دھن پر یوم آزادی کی مناسبت سے ایک خوبصورت کیک بھی کاٹاگیا اور وطن عزیزکی سلامتی اوراستحکام کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیاگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }