سو فیصد غیرملکی ملکیت والی کمرشل کمپنیز قانون کا نفاذ یکم جون سے ہوگا

380
ابوظہبی(اردوویکلی):: وزارت معیشت کی جانب سے کیئے گئے اعلان کے مطابق ترمیم شدہ کمرشل کمپنیز قانون یکم جون 2021 سے نافذالعمل ہوگا جس میں غیرملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوں کو مکمل ملکیت والی آن شور کمپنیوں کے قیام کی اجازت ہوگی ۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حال ہی میں کمرشل کمپنیوں کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کمپنیوں کی سو فیصد غیر ملکی ملکیت کی اجازت دی تھی ۔وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کا کہنا ہے کہ مذکورہ ترمیمی قانون ملک کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھائے گا اور یہ حکومت کی ان کاوشوں کا حصہ بھی ہے جس میں کاروباری طبقہ کوسہولیات فراہم کرنا اورانکے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے قانون میں جو ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں ان سے غیرملکی سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات اور ٹیلنٹڈ لوگوں کیلئے متحدہ عرب امارات ایک پرکشش مقام بنے گا ۔ اس سے بین الاقوامی معاشی مرکز میں ملک کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور ملک کے اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا (نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }