گجرات (اردوویکلی)::ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شجاعت نوازاجنالہ نے اپنے بھائی سابق تحصیل ناظم و ضلحی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ق) گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ اور ڈپٹی چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ کڑیانوالہ میاں ندیم اقبال سریالی کلاں و دیگرساتھیوں کے ہمراہ ریحانیہ پیلس ٹانڈہ جاکر سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہباز رشید ریحانیہ ومینجنگ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کمپنیز یو اے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ کے والد محترم ممتاز سماجی رہنما حاجی چوہدری رشید احمد ریحانیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اورمرحوم حاجی چوہدری رشیدریحانیہ کی مغفرت کے لیئے دعاکی چوہدری سعادت نواز اور چوہدری شجاعت نوازاجنالہ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں بعدازاں چوہدری سعادت نواز اجنالہ اور چوہدری شجاعت نواز اجنالہ نے چوہدری شہباز رشید ریحانیہ سے موجودہ ملکی و سیاسی حالات اور بالخصوص آزادکموں و کشمیر کے آنے والےالیکشن اور حلقہ 38 جموں 5 کے حوالے سےبھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔