دبئی ، تقریبات اور روزمرہ سرگرمیوں کے لئے تازہ ترین احتیاطی تدابیر کا اعلان

73
دبئی(اردوویکلی)::دبئی کی سپریم کمیٹیز آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے تقریبات اور روزمرہ سرگرمیوں کے لئے احتیاطی تدابیر کے تازہ ترین اقدامات کا اعلان کیا ، جو 17 مئی 2021 سے لاگو ہوںگے۔ نظرثانی شدہ اقدامات کے مطابق ، 17 مئی سے ایک ماہ کی آزمائشی مدت (قابل توسیع) کے لئے ریسٹورنٹس ، کیفے اور شاپنگ مالز میں لائیوتفریح اور دیگر سرگرمیوں کی اس شرط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے کہ تازہ ترین احتیاطی تدابیر کو اختیار پرعمل کیاجائے اور فنکاروں اور تفریح ​​فراہم کرنے والوں نے کوویڈ19 کی ویکسین لگوالی ہے۔ تفریح ​​کے تمام مراکز اور مقامات میں زیادہ سے زیادہ گنجائش 70 فیصد تک افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوٹلز اپنی رہائش کی استعداد کو 100 فیصد تک بڑھاسکتے ہیں۔ سپریم کمیٹی نے کہا کہ تقاریب اور سرگرمیوں میں شریک لوگوں کے لئے فیس ماسک پہننا اور کم سے کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھنالازمی ہوگا۔ اجتماعی کھیلوں کے پروگراموں ، محافل موسیقی اور معاشرتی اور ادارہ جاتی تقاریب جیسے گالا ڈنر اور ایوارڈ تقاریب کے لئے ایک ماہ (قابل توسیع) کے لئے بھی 17 مئی سے اس شرط پر اجازت دی گئی ہے کہ شرکاء اور حاضرین نے کوویڈ19 ویکسین لگوائی ہو ۔ اور اجازت نامے کے تحت درکار تازہ ترین احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہوں۔ شائقین اور تماشائی بھی کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہو سکیں گے بشرطیکہ تمام شرکاء ، حاضرین اور عملہ نے کوویڈ ۔19 ویکسین لگوارکھی ہو۔ ان اجازت شدہ تقاریب میں حاضرین کی گنجائش 70 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ اس طرح کے پروگراموں کے لئے زیادہ سے زیادہ حاضری انڈور ایونٹس کے لئے 1ہزار500 اور بیرونی بروگراموں کے لئے 2ہزار،500 کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے 17 مئی کو تازہ ترین احتیاطی تدابیر کے نفاذ کے بعد اجازت نامے حاصل کئے ہیں۔ شادی گھروں/ ہوٹلوں میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کی شرکت کے ساتھ شادیوں کی تقاریب کی اجازت ہے جس کے لئے تمام شرکاء اور عملے کی ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے۔گھروں میں شادی کی تقریبات میں سماجی دوری اور ماسک پہننے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ 30شرکا کو شرکت کی اجازت ہوگی ۔ ریستورانز میں ایک ہی میز پر زیادہ سے زیادہ 10افراد کو بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کافی شاپس میں  ایک میز پر زیادہ سے زیادہ چھ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ دبئی کی سپریم کمیٹیز آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے تازہ ترین احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ان اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئیے متعلقہ حکام کے ذریعہ معائنہ کیا جاتا رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }