خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائےکھجورو زرعی جدت2022 کی رجسٹریشن شروع ہوگئی

91
                                                                                                   خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈبرائے کھجوروزرعی جدت۔
                                                                                          سال 2022 کے 14ویں سیشن کے لیئے رجسٹریشن کاآغاز۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::  وزیر برائے رواداری وباہمی بقا وممبرکیبنٹ وچئیرمین بورڈآف ٹرسٹیزبرائے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی جدت کے بورڈ آف ٹرسیسٹسز کے چیئرمین شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کی ہدایت پر ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ نے چودھویں سیشن 2022 کیلئےرجسٹریشن کا اعلان کردیاہے۔ 18 مئی اور 31 دسمبر 2021 کے درمیان ایوارڈ کا جنرل سیکرٹریٹ اپنی ویب سائٹ
www.kiaai.ae
کے ذریعے دنیا بھر سے کھجور کی کاشت میں مہارت حاصل کرنے والے محققین، کاشتکاروں، کسانوں اور ماہرین تعلیم اور زرعی جدت سے درخواستیں قبول کرے گا۔ اس بات کااعلان گزشتہ روز ایوارڈ کے ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہونے والی ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کیاگیاجس میں سیکریٹری جنرل برائے ایوارڈ ڈاکٹر عبدالوہاب زاید، رکن بورڈ آف ٹرسٹیز و انتظامی و مالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہلال حمید سعید الکعبی، متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں ، امیدواروں اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعدادنے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کی۔  سیکریٹری جنرل برائے خلیفہ انٹرنیشنل ایوراڈ برائےڈیٹ پام وایگریکلچر انوویشن ڈاکٹر عبدالوہاب زاید نے کہا کہ صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سرپرستی، ولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج  متحدہ عرب امارات جناب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت، اور نائب وزیر اعظم اوروزیربرائے صدارتی امورجناب شیخ منصور بن زید آل نھیان کی حمایت اورجناب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کی مسلسل پیروی کے باعث گذشتہ 14 برسوں میں اس ایوارڈ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن اور انتظامی و مالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہلال حمید سعید الکعبی نے کہا کہ ایوارڈ کے آغاز کے بعد سے شرکت کرنے والوں کی کل تعداد 1,648 تک پہنچ چکی ہے جو 56 ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک سے شرکت کرنے والوں کی تعداد 1,310 تک پہنچ گئی ہے جو 79.5 فیصد نمائندگی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے 120 امیدوار 7.3 فیصد نمائندگی اور دنیا بھر سے 218 امیدوار 13.2 فیصد نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے آغاز سے ایوارڈ جیتنے والوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 44 عرب ممالک کے ہیں جو کل تعداد کا 55 فیصد ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 20 فاتح اس تعداد کا 25 فیصد ہیں۔ اور دنیا بھر سے 16 فاتح مجموعی تعداد کا 20 فیصد ہیں۔ عرب ممالک کی 24 شخصیات بشمول 44.4 فیصد نمائندگی کرنے والے کل 54 اہم شخصیات اور قومی، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ متحدہ عرب امارات سے 23 تنظیمیں 42.6 فیصد اور دنیا بھر سے سات ادارے 13 فیصد نمائندگی کرتے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والوں کا اعلان فروری 2022 کے وسط میں کیا جائے گا اور ایوارڈز کی رنگارگ و پروقارتقریب مارچ 2022 کے درمیان میں ہوگی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }