دبئی ایکسپو 2020 کا رنگارنگ شاندار افتتاح

شیخ محمد بن راشداور شیخ محمد بن زاید کی افتتاحی تقریب میں شرکت

226
دبئی ایکسپو2020کارنگارنگ افتتاح،متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کی شرکت
افتتاحی تقریب سے ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا خطاب۔
معروف بین الاقوامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس۔
دبئی(اردوویکلی)::تھا جس کاسالوں سے انتظار بالآخروہ شانداراوریادگار گھڑی آن پہنچی 30ستمبرکی رات دبئی ایکسپو2020عالمی تجارتے میلے کاشاندارافتتاح کر دیا گیا
بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکاروں کی مسحورکن شاندار پرفارمنس نے افتتاحی تقریب کوچارچاندلگادیئے۔افتتاحی تقریب میں نائب صدرووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم،ولی عہدابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نہیان سمیت دیگراعلی قیادت نے بھی شر کت کی ۔اس موقع پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے خصوصی خطاب کیا اور دنیا بھر سے ایکسپو2020 میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ایکسپو2020کی افتتاحی تقریب کو متحدہ عرب امارات میں 430 سے زائد مقامات پر براہ راست نشر کیا گیا۔ ایکسپو 2020 مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی میلہ 192 ممالک کے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا ،”مربوط ذہن‘ مستقبل کی تخلیق”کے عنوان سے چھ ماہ تک چلنے والا میگا ایونٹ تین اصولوں پائیداری، نقل و حرکت اور مواقع دنیا کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے ثقافتی تنوع پیدا کرنے کے لیے تخلیقی ثقافتی مکالموں کے ذریعے بہتر کل کے لیے جدید، اہم حل اور آئیڈیاز متعارف کرانے پر مرکوز ہے۔عالمی نمائش میں شریک ہونے والے ممالک موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپو2020 میں پاکستان کا خوبصورت اورجاذب نظرپویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے جس پرتقریباً21.4 ملین ڈالر لاگت آئی۔اپنے تاریخی ثقافتی ورثے اور”پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ”کی نمائیندگی پیش کررہاہے ۔
 ایکسپو 2020 دبئی دنیا کا عظیم ترین شو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا  خطے میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی ایکسپو ہے جس میں 192 ممالک اپنے اپنے مخصوص پویلین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔نائب صدرووزیراعظم عزت مآب شیخ محمدبن راشد المکتوم اورولی عہدابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان ،دونوں رہنماؤں نے ایکسپو2020دبئی میں شریک ممالک، تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں کوصدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے گرمجوشی سے مبارکباد دی۔یادرہے ایکسپو2020 یکم اکتوبر 2021سے شروع ہوکر31مارچ 2022تک جاری رہے گا جس میں دنیابھر سے ملین  کی تعدادمیں زائرین کی شرکت متوقع ہے میلے میں شرکت کرنے والوں کوایکسپوسائٹ پر فری بس سروس بھی مہیا کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }