بینک الحبیب لمیٹڈ کو2.86 ارب روپے کا خالص منافع
بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ2020کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی(بزنس رپورٹر)بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ2020کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔ ان نتائج کے مطابق بینک نے 31مارچ2020کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ٹیکس کی کٹوتی کے بعد2.86ارب روپے منافع کا اعلان کیا ہے ، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کیلئے 2.06 ارب روپے تھا،جس سے 38.83 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ فی شیئر آمدنی(EPS) 2.57روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ٹیکس کی کٹوتی سے قبل منافع 4.79ارب روپے تھا ،جس سے 7.80 فیصدکا اضافہ ظاہرہوتاہے جبکہ پرو ویژنز اور ٹیکس سے قبل منافع 5.13 ارب روپے ہوا ۔ بینک کی نیٹ مارک اپ انکم میں14.30فیصد بہتری آئی ہے ۔