ایکسپو2020میں پاکستانی پویلین بزنس سینٹر کے طورپرکام کریگا(سفیرافضال محمود)۔

پاکستان میں سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں

120
 دبئی ایکسپو سے پاکستان بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امید۔
دبئی (اردوویکلی)::ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستان دبئی ایکسپو سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امیدہے پاکستان میں سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں ان خیالات کااظہارمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب افضال محمودنے ایکسپو2020 دبئی کے افتتاحی موقع پر نمائیندہ عرب نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سفیرپاکستان نے کہا کہ پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے جو14ملین ڈالرکی خطیرلاگت سے تیارہوا ہم یہاں وزیٹرزکی بڑی تعدادکی توقع کررہے ہیں جہاں ہم اپنی متنوع ثقافت ،طویل تاریخ ، تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے امکانات کواجاگرکر رہے ہیں۔ سفیرپاکستان نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین ، جس کا موضوع "پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ” ہے ، اس کا افتتاح امسال ماہ مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کیا تھا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی پویلین کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر کام کرے گا اور ہماری 7000 سال پرانی ثقافت کو فروغ دے گا ، جس کی مدد سے پاکستان توقع کرتا ہے کہ ایکسپو 2020 پاکستانی کاروباری برادری کو بین الاقوامی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ تک رسائی دے گا۔یاد رہے ایکسپو 2020 دبئی کوویڈ19 عالمی وباکی وجہ سے ایک سال کے لیے تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی میلہ 192 ممالک کے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }