انجینئیریونس کیانی کے چھوٹے بھائی کا انتقال
(اناللہ واناالیہ راجعون)۔
انجینئیریونس کیانی کے چھوٹے بھائی ریاض کیانی کا انتقال
۔(اناللہ واناالیہ راجعون)![]()
سرگودہا(نیوزڈیسک)::عجمان یواے ای میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت انجینئیریونس کیانی کے چھوٹے بھائی ریاض کیانی گزشتہ روزپاکستان میں انتقال کرگئے (اناللہ واناالیہ راجعون)۔خرابی صحت کی وجہ سے انہیں لاہورکے ایک معروف ہسپتال میں داخل کرایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکے اورجہان فانی سے رحلت فرماگئے۔
مرحوم ریاض کیانی عرصہ 30 سال سے زائدابوظہبی کی ایک کنسلٹنٹ کمپنی میں کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتے رہے اور 5سال قبل پاکستان شفٹ ہوئے تھے۔انکی نمازجنازہ آج مؤرخہ 10نومبرکو سرگودہا کی مقامی جنازہ گاہ میں اداکی گئی جس میں اہل خانہ ،قریبی عزیزواقارب کےعلاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف سماجی ،سیاسی اورکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ریاض کیانی کی نمازجنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت وبخشش اورآخرت کے درجات کی بلندی کے لیئے دعاکی گئی اور اہل خانہ سے تعزیت اورافسوس کااظہارکیاگیا انجینئیریونس کیانی نے کہا کہ میری تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ میرے مرحوم بھائی کی مغفرت وبخشش کے لیئے دعاکریں اللہ تعالی انکی مغفرت فرماکرانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین ثم آمین
۔تعزیت وافسوس کے لیئے انجینئیریونس کیانی سے انکے موبائل نمبر00923009600176پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ وٹس ایپ00971506634204
