ابوظہبی حکومت ہرقسم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے(ڈاکرقیصرانیس سید)
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی ریذایڈنس آفس ڈپارٹمنٹ ،ابوظہبی انوسیٹمنٹ آفس ،آئی کیڈ،کیزاد،مصدر،ڈپارٹمنٹ آف اکانومی اور ابوظہبی چیمبرسے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی متعددمیٹنگزہوئیں۔جس کے بعد 4روزہ دورہ پرپاکستان جارہاہوں جہاں پرفیڈریشن آف چیمبرز،کراچی چیمبرآف کامرس اورپاکستان اسٹاک ایکیسچینج کی وساطت سے پاکستانی صنعتکاروں اورتاجروں سے اجتماعی اور ون ٹوون ملاقاتیں ہوگی ،جس کے لیئے متعلقہ فورمز سےباضابطہ طورپرایجنڈاطے ہوچکاہے۔جس میں یواے ای میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے پلان پیش کریں گے۔ان خیالات کااظہارصدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹرقیصر نے کہا اس وقت ابوظہبی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی بزنس میں یہاں آکرسرمایہ کاری کریں جس کے لیئے انکوابوظہبی ریذیڈنٹ آفس کی جانب سے 10سالہ رہائشی گولڈن ویزہ کے علاوہ دیگرسہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔ پاکستانی صنعتکاراورتاجر 100٪ذاتی ملکیت کے ساتھ کاروبارشروع کرسکتے ہیں یعنی آپ کوکسی کی کفالت کی ضرورت نہیں۔
ڈاکٹرقیصرنے کہا کہ یواے ای ایک بہت بڑاتجارتی ہب ہے وہ کیزاد یاآئی کیڈ جیسے انڈسٹریل ایریامیں قطعہ اراضی لیکراپنی مصنوعات تیارکرکے پاکستان بھی بھجواسکتے ہیں اس کے علاوہ اپنی مصنوعات مقامی منڈی میں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرممالک کوایکسپورٹ بھی کرسکتے ہیں کیونکہ کیزاد اورآئی کیڈ انڈسٹریل زون جدیدانفراسٹرکچر سے لیس ہیں یہاں سہولیات زیادہ اورپروڈکشن کاسٹ بہت کم ہے۔پاکستانی تاجربرادری کواس سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیئے۔
پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ہرقسم کی رہنمائی اور معاونت کریگی۔ اور پاکستانی سرمایہ کاروں اور ابوظہبی حکومت کے درمیان پل کاکرداراداکریگی۔ڈاکٹرقیصرنے کہا کہ کاروبارکے لیئے یواے ای سے بڑھ کرکوئی اورملک نہیں۔کیونکہ یہ ملک امن امان اور پرسکون ہے یہاں کسی قسم کاخطرہ نہیں،بغیرکسی ٹینشن کے بزنس میں اپنے کاروبارکوفروغ دے سکتے ہیں مزیدبرآں یہاں دنیاکابہترین انفراسٹرکچر موجودہے۔