انجینئیرمحمدجاویدکی جانب سے عمران خلیل ملک کے اعزازمیں عشائیہ
عشائیہ میں سماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
قونصل جنرل پاکستان دبئی سے اوورسیز مسائل پرگفتگوہوئی ۔
مہنگائی کے علاوہ ذخیرہ اندوزی بھی ایک بہت بڑے مافیا کی شکل میں موجود ہے( عمران خلیل ملک)
دبئی (اردوویکلی)::پاکستان چھوٹاملک نہیں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں اسکے باوجودوزیر اعظم عمران خان عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بہت سنجیدہ ہیں جیسا کہ سب کہ علم میں ہے یکم جنوری 2022 میں نیاپاکستان صحت کارڈ صوبہ پنجاب میں بھی متعارف کرایاجارہاہےاوورسیز پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان خیالات کااظہارسینئیر واس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف یوکے وکوآردینیٹراوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب وممبرایڈوائزری کونسل عمراں خلیل ملک نے دبئی ایک مقامی ہوٹل میں ایک عشائیہ تقریب میں کیا جسکا اہتمام راس الخیمہ کی معروف سماجی شخصیت انجینئیرمحمدجاویدنے کیا جس میں مہمان خصوصی کوآردینیٹراوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب وممبرایڈوائزری کونسل وسینئیروائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف انگلینڈ کے علاوہ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یواے ای کلیم اللہ شاہ بخاری،ملک مقصوداحمد،سہیل طور،عارف شاہد،چوہدری نعیم اور فرخ احمدکے علاوہ دیگرمعروف شخصیات نے شرکت کی۔میزبان انجینئیرمحمدجاویدنےشرکاء کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور کہا کہ ہم لوگ انفرادی طورپراپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مند اوورسیز کی حتی الوسع معاونت اوررہنمائی کرتے رہتے ہیں میراکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم صرف اور صرف پاکستانی ہونے کے ناطے خدمت خلق کوترجیح دیتے ہیں اکثردیکھاگیاہے لوگ صرف میڈیا میں نمائش کے لیئے نمائشی کام کرتے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتاہمیں ایسے نمائشی لوگوں کواپنی صفوں میں سے نکالناہوگااور حقیقت پسند سماجی کارکنوں کوآگے لانا ہوگا
ملک عمران خلیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانی کمیشن ایک فعال ادارہ ہے جس کے چئیرمین وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار اور وائس چئیرمین طارق محمودالحسن ہیں گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفدنے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعلی عثمان بزدارکواوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیاوزیر اعلی عثمان بزدارنے اوورسیز پاکستانیوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب بہت سنجیدہ ہے جوقابل تعریف ہے وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے ہیں – اوورسیز پاکستانیزوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

عمران خلیل نے کہا ہم خودبھی اورسیزپاکستانی ہیں اوراوررسیزکے مسائل کوبخوبی جانتے ہیں ہماری کوشش ہے دنیا میں کسی بھی ملک میں بسنے والے اوورسیز سے رابطہ کیاجائے اور انکو پاکستان اوربیرون ملک درپیش مسائل معلوم کرکے انہیں حل کیاجائےگورنر پنجاب چوہدری محمدسرورصآحب ایک نہائت ہی محب وطن پاکستانی ہیں جولندن سے سب کچھ چھوڑکے پاکستانیوں کی خدمت کررہےہیں اوورسیزپاکستانی کمیشن ایک بہت ہی فعال اداراہ ہے بہت سے لوگوں کواس ادارے کی کارکردگی بارے شائد معلوم ہی نہیں ہمارااوورسیزسے ملنے کامقصد لوگوں کواس ادارے کی اہمیت بارے آگاہ کرنا ہے ہم بلاتفریق ہر اوورسیزپاکستانی کے پاس جائنگے بیشک ہماری وابستگی پی ٹی آئی سے ہے مگرہماری خدمات ہر پاکستانی کے لیئے ہےپرائم منسٹر کے سٹیزن ویب پورٹل پر ہرکوئی اپنامسئلہ درج کراسکتاہے لوگ اپنے مسائل کے لیئے اوپی سی (اوورسیزپاکستانیز کمیشن)کے ذریعہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں ہماری بیرون ملک تنظیمیں بڑی محنت سے کام کررہی ہیں۔ عمران خلیل نے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوانے میں پاکستان تحریک انصاف نے اہم کرداراداکیا۔انشاااللہ اوورسیز بھی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھی حصہ لیکر اور منتخب ہوکرملک کی خدمت کرسکیں گے۔ حالیہ مہنگائی بارے ایک سوال کیاپی ٹی آئی تنظیمیں مہنگائی ایشو پر عوام کومطمئن کرسکیں گی کیونکہ آئیندہ الیکشن میں حکومت کے لیئے سخت امےٓتحان ثابت ہوگا؟کہ جواب میں ملک عمران نے کہا کہ حسب وعدہ ہم نے کرپٹ لوگوں کے احتساب کاعمل شروع کیا انکے ٹرائل شروع کیئے مگرسزا دینا عدالتوں کاکام ہے بہت سے مسائل بھی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ میں ہماری زیادہ اکثریت نہیں ہے اس لیئے آئین میں تبدیلی مشکل ہے ہماری نیت صاف ہے وزیراعظم پاکستان،گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورصاحب اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب اور بیرون ملک پی ٹی آئی تنظیمیں مسائل کے حل کے لیئے بہت کام کررہے ہیں مشرق وسطی میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیموں کومزید فعال کرنا ہے تاکہ آئیندہ الیکشن میں اوورسیزکے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے جاسکیں یواے ای میں ہمارے ایک دوست انجینئیرمحمدجاویدصاحب جوبغیر کسی سیاسی وابستگی کے کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی انہی کی طرح سماجی کارکن موجود ہیں ہمیں ایسے مخلص لوگوں کی ضرورت ہے ملک عمران نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزٹ کے دوران اپنے میزبان انجینئیرمحمدجاوید کی وساطت سے قونصل جنرل پاکستان دبئی جناب حسن افضال اور ڈپٹی قونصل گیان چندسے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔قونصل جنرل حسن افضآل ایک محنتی اور فعال بیوروکریٹ ہیں وہ کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں حل کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں ان سے ملکر بہت خوشی ہوئی۔
