– بول نیوز

142

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے، سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }