ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے سینٹ لوشیا کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی اینڈی فلاور سے باگ ڈور سنبھالیں گے جو پچھلے دو سیزن میں ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، سیمی 2013 میں سی پی ایل کے آغاز سے ہی فرنچائز کا حصہ رہے ہیں اور 2020 تک ان کی قیادت کی۔
پچھلے سال، انہیں 2021 کے سیزن کے لیے فرنچائز کا ” ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کنسلٹنٹ اور برانڈ ایمبیسیڈر” مقرر کیا گیا۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ سینٹ لوشیا میرا گھر ہے اور ہمیشہ رہے گا، یہ ہمیشہ میرے کھیل کے دنوں کے بعد فرنچائز کی قیادت کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا،اب وقت آگیا ہے کہ میں اس فرنچائز کے ساتھ اگلا باب شروع کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا کیونکہ ہم اپنا پہلا سی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے مجھ پر دکھائے گئے اعتماد کے لیے کنگز فرنچائز کے مالکان کا بہت شکریہ۔
Advertisement
اس سے قبل 2022 میں ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جنہوں نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا، اور گزشتہ سال جون میں انہیں کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) بورڈ میں بطور خود مختار نان ممبر ڈائریکٹر شامل کیا گیا۔
واضھ رہے کہ سی پی ایل 30 اگست سے 30 ستمبر کے درمیان کھیلا جانا ہے۔