امریکا : ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی

57

امریکی شہر لاس اینجیلس میں تیز رفتار مسافر برادر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلیس سے شکاگو جانے والی مسافر بردار ٹرین کی میزوری میں کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 بوگیا اتر گئیں۔

ٹرین میں عملے سمیت 250 مسافر سوار تھے، زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی اسکول میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں بھی ٹرین غلط پٹڑی پر سفر کرنے کے دوران مال برادر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ 2021 میں بھی شکاگو سے سیئٹل جانے والی امٹریک امپائر بلڈر کی مسافر بردار ٹرین کی بوگیاں جوپلن کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }