راولپنڈی میں پریکٹس میچ کے دوران حسن علی نے امپائر کے ساتھ شرارت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران خوش مزاج حسن علی نے امپائر کی انگلی زبردستی اٹھانے کی کوشش کی جب ان کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد کر دی گئی۔
حسن علی نے سلمان علی آغا کو فل لینتھ ڈلیوری کی جو ان کے پیڈ پر جا لگی جس کے بعد حسن علی نے اپیل کی جس پر امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 16 جولائی کو پہلے ٹیسٹ سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Advertisement
تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فکسچر کے لیے نامزد اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بلے باز، تین آل راؤنڈر، دو وکٹ کیپر، دو اسپنرز اور چار تیز گیند باز شامل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔