متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبی، دبئی شارجہ عجمان، راس اور الخیمہ میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی جولائی کو دو زلزلے متحدہ عرب امارات میں محسوس کئے گئے، پہلا 6 بجے شام اور دوسرا رات گیارہ بجے اور اب ایک بار پھر رات تقریبا 1 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Just experienced the mother of all earthquakes and it was one of the longest ones in my 20 years of living in UAE and a really strong one here in Dubai…. #Dubai #earthquake #uae praying for everyone’s safety. May Allah have mercy. pic.twitter.com/iCELmDggIZ
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) July 1, 2022
Advertisement
یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔
زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے، متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔