کیوی بیٹرز کی بہترین بلے بازی اور کیوی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئر لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا، آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ بنا کسی اسکور کے پویلین سدھار گئے، پانچ کے مجموعی اسکور پر کپتان اینڈی بھی داغ مفارقت دے گئے۔
اینڈی میک برائن اور کرٹس کیمفرنے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کیوی بولرز کے سامنے ان کی مزاحمت زیادہ دیر نہ چل سکی۔
جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیر نے ٹیم کے اسکور کو قابل عزت ٹوٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جارج ڈوکریل نے 74 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی۔
آئر لینڈ کی ٹیم 48 اوورز میں 216 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، بریسویل اور سینتھر نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، اور صفر پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں فن ایلن اور ٹام لیتھم نے 101 رنز بنائے.
فن 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم 55 رنز بنا سکے، مائیکل بریسویل نے 42 رنز کی خوبصورت اننگ کھیل کر نیوزی لینڈ کے لیے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔
نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔