بابا وانگا کی سال 2022 کی دو اہم پیشگوئیاں پوری ہوگئیں

93

بابا وانگا  کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں ۔

بابا وانگا کی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے گرنے ، 2004 کے سونامی سے لے کر کئی  بڑی پیشگوئیاں پوری  بھی ہوچکی ہیں ۔

انہوں نے رواں برس 2022 کے لیے بھی کئی حیران کن اہم پیشگوئیاں کی تھیں جس میں سے دو پوری ہوگئیں۔

زلزلے اور سیلاب:

اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں زلزلے اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہورہی ہیں جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

نابینا  بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2022 میں آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ کئی ایشیائی ممالک بھی سیلاب کی زد میں آئیں گے جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوں گی۔

پیشگوئی کے بالکل عین مطابق  رواں برس ان ممالک میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں۔  ایشیا ء میں بھارت  اور تھائی لینڈ بارشوں کی شدید لپیٹ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث کئی لوگ جاں بحق ہوگئے۔

پینے کے پانی کی قلت:

بڑھتی ہوئی آبادی دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی قلت کا بھی سبب بن رہی ہے۔ اس حوالے سے نابینا نجومی خاتون بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

بابا وانگا کی یہ پیشگوئی بھی درست ثابت ہوئی ہے ۔ یورپی میں واقع پرتگال جیسے ترقی یافتہ ملک نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی بھی بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بابا وانگاایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ ان کے پاس قدرتی طور پر ایسا ہنر موجود تھا کہ وہ آگے آنے والے سالوں اور لوگوں سے متعلق پیشگوئیاں کرتی تھیں۔

انہوں نے 2022 سے متعلق کچھ دیگر پیشگوئیاں بھی کر رکھی ہیں جو ابھی پوری نہیں ہوئی ہیں۔ ان میں ایک بڑی پیشگوئی  خلائی مخلوق کا زمین پر حملہ کرنا ہے۔

 بابا وانگا کے مطابق اومواموا نامی سیارے سے تعلق رکھنے والی خلائی مخلوق اس سال زمین پر حملہ کردے گی۔

اس کے علاوہ رواں برس  ہندوستان میں ٹڈی دل  کے حملے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ بابا وانگا نے پیشگوئی میں کہا تھا کہ 2022 میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تک  پہنچ جائے گا اور ٹڈیاں پھر فصلوں اور زرعی زمیوں پر حملہ آور ہوں گی، جو قحط کا سبب بنیں گی۔

سائبیریا سے برف میں منجمد مہلک وائرس کی دریافت بھی بابا وانگا کی پیشگوئی ہے جس کے بارے میں سائنسدان بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ ایسا ہونا ممکن ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی چیز سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ نجومی خاتون بابا وانگا کی موت سن 1996 میں ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }