کامن ویلتھ گیمز؛ دستے میں شامل تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار
برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے دستے میں شامل تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برمنگھم پہنچنے والے دستے میں شامل دو ہاکی پیلئرز اور ایک سوئمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم تقریب آج منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو برمنگھم کے الیکزینڈا اسٹیڈیم میں ہوگی۔
Advertisement
دوسری جانب گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکواش اور سوئمنگ کی ٹیمیں برمنگھم پہنچ گئی ہیں جبکہ پیرا ایتھلیٹ بھی برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔
Advertisement
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے بھی ملاقات کی۔
Advertisement