آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں دو تبدیلیا ں ہوئی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ سری سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے ایک درجے تنزلی سے ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔
بابر اعظم اب تینوں فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Advertisement
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ عبداللہ شفیق 23 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
انگلینڈ جو روٹ اور آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کا ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بالترتیب پہلا اور دوسرا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے ریشابھ پانت پانچویں ، کیوی کپتان کین ولیمسن چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے۔
بھارت کے روہت شرما کی نویں اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔
Advertisement
Pakistan star player’s domination in the @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings continues
Full details
— ICC (@ICC) July 27, 2022
بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔
Advertisement
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ،ویسٹ انڈیز کے کیمارر وچ ،نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی اور روی چندرن ایشون کی دوسری، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی تیسری، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی چوتھی اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پانچویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔
Advertisement