بھارت کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک

141

بھارت کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک

بھارت کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقے بارمر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں دو سیٹوں والے مگ 21 تربیتی طیارے نے اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری اور رات 9 بج کر 10 منٹ پر گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں سوار دونوں پائلٹس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ جائے وقوعہ کی تصاویر میں تباہ حال طیارے کے ملبے سے نکلتے شعلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 واقعے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے جہاز گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری سے بھی حادثے کے متعلق رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }