اس سات سالہ بھارتی بچی کو دیکھ کر اگر یہ کہاجائے کہ ’چھوٹی سی میں بچی ہوں پر کام کروں گی بڑے بڑے‘ تو بالکل بھی غلط نہیں ہوگا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی نے 20 گاڑیوں کے نیچے تیز ترین ’لمبو اسکیٹنگ‘ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
That’s seven-year-old Deshna Nahar from #Pune #India. She has registered her name in the Guinness Book of records in ‘Limbo Skating’
Proud of you #DeshnaNahar pic.twitter.com/8gXoeWyQN7Advertisement
— Amai K (@amairak88867642) July 29, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے شہر کی دشنا نہار نے 13.74 سیکنڈ کے اندر بیس گاڑیوں کے نیچے لمبو اسکیٹنگ کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔
اس باصلاحیت بچی نے 14 سالہ چینی لڑکی کا ریکارڈ توڑا جس نے 2015 میں 14.15 سیکنڈ میں بیس گاڑیوں کا فاصلہ طے کیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
Advertisement