امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

117

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے بارش کے سبب ریاست کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل، سڑکیں تباہ ہوگئی جبکہ 10 ہزار سے زائد گھروں اورعمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ساتھ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب لوگوں کو سیلاب میں بچھڑنے والے پیاروں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے، کینٹکی کے مشرقی حصے میں واقع چند علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفان آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گورنر کینٹکی نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران کینٹکی میں قدرتی آفت سے یہ دوسری بڑی ہلاکتیں ہیں۔

Advertisement

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے نکالا جارہا ہے، سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے۔

 ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ کشتیوں کی مدد سے پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، کینٹکی نیشنل گارڈز ہیلی کاپٹرز کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }