پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں پروقار تقریب کا اہتمام ۔
قائم مقام سفیر امتیاز فیروز گوندل نے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی کی رسم ادا کی ۔
یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::دنیابھرکی طرح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ اورپروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں سخت گرمی کے باوجود فیملیز سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ننھے منے بچوں کاجذبہ قابل دیدتھا تقریب کاآغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے ہوا تلاوت کی سعادت حافظ جمشید آفریدی نے حاصل کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسلری محمدوسیم عباس نے انجام دیئے تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی ،وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹوکے پیغامات بالترتیب محمدوسیم عباس ،لیبرویلفئیراتاشی سمیع اللہ خان نے پڑھ کر سنائے۔جس میں آج کے دن کی تاریخی اہمیت ،حصول پاکستان کے لیئے مسلسل جدوجہد،بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات اور اصولوں پرعمل پیراہونا،آزادی کی خاطر ہمارے بزرگوں کی جانی قربانیوں اور استحکام پاکستان کاذکرکیاگیا تقریب سے قائم مقام سفیرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل نے کہا کہ آج مجھے پاکستانی کمیونٹی کی اتنی بڑی تعدادمیں شرکت دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کاجوش وخروش قابل دید ہے متحدہ عرب امارات اور پوری دنیا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو75ویں جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ 14،اگست کادن ہماری تاریخ میں بڑی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ آج ہم جن آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے ہمارے بزرگوں کی طویل جدوجہداورانکی قیمتی جانوں کانذرانہ شامل ہے۔ ہمیں ان قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کرناچاہیئے آج کادن ہمارے ان مقاصدکی تجدید کرتاہے جس کے حصول کے لیئے آزاد ملک حاصل کیاگیایہ دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ ہمیں پاکستان کودرپیش مسائل پرقابوپانے کے لیئے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات اور اصولوں پرعمل پیراہوناہوگا تاکہ ہماراملک بین الاقوامی برادی کی صفوں میں نمایاں مقام پرکھڑاہوسکے ۔امتیاز فیروز گوندل نے کہا آج تجدیدعہدکادن ہے آیئے سب ملکر عہدکریں کہ ہم پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرصرف اورصرف مستحکم پاکستان کے لیئے کام کریں گے انشااللہ(پاکستان زندہ باد)شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان اسکول کے بچوں نے خوبصورت ملی نغمی پیش کئیے۔پرچم کشائی کی رسم کے بعد ڈھول کی تھاپ پر روائتی خٹک ڈانس پیش کیا گیا بعدازاں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹاگیا۔