شام میں بڑھتے تشدد کے واقعات میں 19عام شہری جاں بحق

66

شام میں بڑھتے تشدد کے واقعات میں 19عام شہری جاں بحق

شام میں بڑھتے تشدد کے واقعات میں 19عام شہری جاں بحق

ترکی کی سرحد کے ساتھ شام کے شمالی علاقوں میں تشدد کے واقعات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں 19 عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے سرحدی قصبے الباب کی ایک مارکیٹ میں صدر بشارالاسد کی افواج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ یہ علاقہ ترک حکومت کے حامی شامی جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔

دوسری جانب شام کے شمالی شہر حساکہ میں ترک افواج نے نیم خود مختار علاقے میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کے کرد جنگجوؤں کو صدر بشارالاسد کی افواج کی حمایت حاصل ہے جب کہ پرتشدد واقعات میں تیزی حال ہی میں شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے ترک افواج اور ان کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں کے بعد آئی ہے۔

مارکیٹ پر حملے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھرے پڑے تھے اور مارکیٹ میں موجود ریڑھیوں کے تکڑے دور تک اڑ کر گئے تھے۔

Advertisement

تاہم شام کی افواج کے ترجمان نے عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے کسی بھی حملے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ سیرین ڈیفنس فورسز کے کرد بازو کو ترک حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے جس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }