ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 84 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ابراہیم زردان40، نجیب اللہ زردان 17 جبکہ کپتان محمد نبی صرف 1 رن بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے دیشان مادوشنکا نے 2 جبکہ مہیش ٹھیکشنا اور اسیتھا فرنانڈو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Advertisement
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، پاتھم نسنکا 35، دنشکا گناتھیلاکا 33، جبکہ کپتان ڈوسن شاناکا نے صرف 10 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ راشد خان اور محمد نبی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Advertisement