ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم اب دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں کل بروز اتوار ایک بار پھر دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کو آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں، جڈیجا گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کے بعد شاہنوا دھانی بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
Advertisement
فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔
شاہنواز دھانی کل بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، بھارت کے خلاف میچ میں وہی پلیئنگ الیون ہو گی جو پہلے دو میچز میں تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے فٹ ہونے کے باعث ٹیم مینجمنٹ ابھی ٹیم کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہے۔
Advertisement