سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ہانگ کانگ خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کی بیٹنگ پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں اپنا سفر جاری کھنے کے لیے لازمی فتح والے میچ میں محمد رضوان نے کمزور حریف ہانگ کانگ کے خلاف سست بیٹنگ سے شائقین کو بہت مایوس کیا۔
یوں تو محمد رضوان نے 57 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی تاہم ابتداء اور پھر آخری اوورز میں سست روی سے بیٹنگ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے میچ کے بعد تبصرے میں کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں، آؤٹ ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ لائن اپ میں آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب جان جیسے بلے باز پیچھے موجود ہیں، آپ کی آٹھویں نویں نمبر تک بیٹنگ ہے، اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ جانے کا فائدہ نہیں۔
Advertisement
pic.twitter.com/u1I8QkRC6P
— Midpoint (@midpointsport) September 2, 2022
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی کے میدان میں مد مقابل آئیں گی۔
Advertisement