طارق جاویدقریشی گرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی کے صدرمقرر

قاضی نثارکی بطورنائب صدرابوظہبی کانوٹفیکیشن بھی جاری

145
گرینڈاوورسیزکلب کی جانب سے طارق جاویدقریشی کو ابوظہبی تنظیم کا صدرمقررکردیاگیا۔
قاضی نثارکی بطورنائب صدر ابوظہبی تقرری کابھی نوٹیفیکیشن جاری
اپنے فرائض پوری ایمانداری اورتندہی سے انجام دینگے(طارق جاویدقریشی/قاضی نثار)
دبئی (اردوویکلی)::صدرسینٹرل کمیٹی گرینڈ اوورسیزکلب یواے ای ملک منیراعوان نے آج دبئی میں ایک تقریب میں طارق جاویدقریشی کوابوظہبی کاصدرمقررکیاجس کے لیئے تقرری کالیٹربھی جاری کردیاگیاہے یاد رہے گزشتہ ماہ پیشترسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ’’گرینڈ اوورسیز کلب‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اوریواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت ملک منیراعوان کومتحدہ عرب امارات میں گرینڈ اوورسیزکلب کاصدرمقررکیاگیا۔گرینڈ اوورسیز کلب” کی تنظیم  پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی سمارٹ ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کر سکیں گے چاہے وہ اپنے وطن سے بہت دور ہوں۔ اپنی تقرری کے موقع پرطارق جاویدقریشی اور قاضی نثارنے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مختلف مواقع پرہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرتے رہے ہیں اور آج گرینڈ اوورسیزکلب یواے ای کے صدرملک مینراعوان صاحب کی جانب سے سونپی جانے والی نئی ذمہ داری بھی احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگےاورپاکستانی کمیونٹی کودرپیش مسائل کے حل کے لیئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائنگےانشااللہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }