حسن علی نے شاداب خان کی حمایت میں ویڈیو پوسٹ کردی

59

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نےاپنے دوست اور نائب کپتان  شاداب خان کی حمایت میں ویڈیو پوسٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں شاداب خان کی چند بہترین فیلڈنگ کے کلپس ہیں۔

ویڈیو میں شاداب کے کچھ ناقابل یقین کیچز اور رن آؤٹس شامل ہیں تاہم حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاداب خان نے دو کیچز ڈراپ کیے تھےجس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

میچ کے بعد شاداب خان نے ٹوئیٹ کرکے پاکستان کی شکست کا ذمہ دارخود کو قرار دیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }