فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں، محمد رضوان

116

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں۔

گزشتہ روز میچ کے اختتام پر رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ٹیم ٹاس کو  نظر میں رکھتی ہے تو وہ چیمپئن کہلانے یا بننے کے لائق نہیں ہوتی، سری لنکا نے یہی کیا، ٹاس تو ہم جیتے لیکن چیمپئن کی طرح وہ کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا، وہ فائنل جیتنے کے مستحق تھے، انہوں نے تسلسل سے کھیلا اور ہم پر دباؤ بنائے رکھا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ظاہر ہے ہم انسان ہیں، لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم تگڑا کھیلی لیکن آخر میں سری لنکا ہم سے میچ جیت گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔

Advertisement

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں مدِ مقابل تھیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 147 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اس طرح سری لنکا نے ایشیا کی کرکٹ کے سلطان کا تاج اپنے سر پر سجالیا جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سری لنکن کھلاڑی بھانوکا راجا پاکسے کے نام رہا۔

پاکستان ٹیم نے آغاز سے ہی انتہائی سست بیٹنگ کی، کپتان بابر اعظم اس مرتبہ بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

افتخار احمد 32 اور محمد رضوان 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، علاوہ ازیں فخر زمان صفر، محمد نواز 6، خوشدل شاہ 2، آصف علی صفر، شاداب خان 8، نسیم شاہ 4 اور حارث رؤف 13 رنز بناسکے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور اننگز کے آغاز سے ہی بولرز نے میچ پر گرفت برقرار رکھی اور یگے بعد دیگرے وکٹیں لیتے رہے۔

Advertisement

پراموڈ مدھوسن نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ وینندو ہسرنگا نے 3، چمیکا کرونارتنے نے 2 اور مہیش تھیکشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }