پاکستان کی جانب سے آج ایک نئے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے

99

پاکستان کی جانب سے  آج ایک نئے  کھلاڑی آل راؤنڈر عامر جمال ٹی ٹوئنٹی  ڈیبیو کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ  ویڈیو میں عامر جمال نے اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو سے متعلق اظہار خیال کیا۔

عامر جمال  نے کہا کہ  ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز  ہے ، ان جذبات کا الفاظ میں اظہار کرنا ممکن نہیں ہے۔ خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ان کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر جمال  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98ویں کھلاڑی ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پانچواں میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }