غزہ میں بمباری اور بیماری، شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

44
----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور کئی علاقوں میں امداد نہ پہنچنے کے باعث بیماریوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کو گھیر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یکم دسمبر کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 1240 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16250 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تازہ حملوں میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی بمباری سے 40 جبکہ نصائرت کیمپ پر بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے کمال اسپتال میں 108 اور الاقصی اسپتال میں 45 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی نیوز چینل کا بتانا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے جنوری تک جاری رہنے کے امکان ہیں اور جنوری کے بعد غزہ میں اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے جاری رہیں گے۔

علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانیت تاریک ترین لمحے سے دوچار ہے، اسرائیل غزہ کے ہر حصے کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سوا لاکھ فلسطینی سانس کی بیماری، 86 ہزار ہیضہ اور 12 سو یرقان میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 30 ہزار افراد کے شیلٹر میں ہر 400 افراد کے لیے صرف ایک بیت الخلا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }