مہنگائی میں اضافہ، دبئی میں مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں نصب
دبئی میں مہنگائی میں اضافے کے بعد غریب افراد کے لیے مفت روٹی مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں مفت روٹی کی مشینیں نصب کی گئی ہیں جو غریب افراد مفت روٹی فراہم کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق مفت روٹی فراہم کرنے والی 10 مشینیں دبئی کی سپر مارکیٹس میں لگائی گئی ہیں جب کہ ان مشینوں پر ’روٹی سب کے لیے‘ عبارت درج ہے۔ مفت روٹی فراہم کرنے کے لیے مخیر حضرات کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔
Advertisement
دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی کی مشینیں
دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کے ساتھ، دبئی جیسے امیر شہر میں غریبوں کے لیے مفت گرم روٹی کی تقسیم کی مشینیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ دبئی جو اپنی تقریباً تمام خوراک درآمد کرتا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔
#dubai #Bread pic.twitter.com/LfuysfIqUm— VOA Urdu (@voaurdu) September 27, 2022
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشینوں میں مختلف آپشنز کی روٹیاں موجود ہیں جب کہ روٹی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی مرضی کے آپشن پر کلک کرکے گرم گرم چپاتی اور پٹا بریڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
Advertisement
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ دبئی جو اپنی تمام خورات تقریباً درآمد کرتا ہے، وہ بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ ایسے وقت میں یہ اقدام قابل ستائش ہے۔
Advertisement