امریکہ، سمندری طوفان ’ایان‘ سے 28 ارب ڈالر کا نقصان

98

گزشتہ ہفتے امریکا کی مختلف ریاستوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ’ایان‘ کی تباہ کاری کے سبب 28 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے رہائشیوں کو بپھرے ہوئے طوفان ایان کی تیز ہواؤں اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 سے بڑھ گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

Hurricane Ian photos and videos

دوسری جانب لوگ سرکاری عہدے داروں کی امدادی کوششوں پر مطمئن دکھائی نہیں دے رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بچانے اور لاپتا ہونے والے افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کے اترنے کے بعد لاشیں ملنے سے مجموعی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Floods, devastation after Hurricane Ian hammers Florida

سمندری طوفان بدھ کے روز جب فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا تو اس میں شامل ہواؤں کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور اپنی قوت اور شدت کے لحاظ سے وہ کیٹیگری فور کا طوفان بن چکا تھا۔

’ایان‘ سے اب تک مجموعی طور پر 85 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کیوبا، جہاں ایان نے فلوریڈا کی جانب بڑھنے سے پہلے تباہی مچائی تھی، وہاں بجلی کی فراہمی کے نظام کو نقصان پہنچنے سے ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی بجلی سے محروم ہو گئی۔

Live Updates: Catastrophic Flooding as Hurricane Ian Weakens to Tropical  Storm over Florida

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان نے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

امریکی ساحلوں سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد طوفان میں شامل تیز ہوائیں اور بارشیں جیسے جیسے اندرونی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کی شدت میں کمی آرہی ہے۔

طوفانوں کی پیش گوئی کرنے والے امریکی مرکز نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا اور میری لینڈ کے مغربی علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں جب کہ فلوریڈا کے وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ سکتا ہے۔

Nearly 60% of Florida homes in flood-prone areas are uninsured — Quartz

طوفان کی شدت میں کمی آنے کے بعد حکام نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ فلوریڈا میں اتوار کی سہ پہر تک 70 ہزار سے زیادہ کاروبار اور مکان بجلی سے محروم تھے جب کہ حکام بجلی کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس سے قبل طوفان کی پہلی رات 20 لاکھ گھروں اور کاروباروں کے لیے برقی رو کی فراہمی رک گئی تھی۔

Lantana neighborhood flooded, may be eligible for emergency money

Advertisement

جائیدادوں کے اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھنے اور اس سے متعلق تجزیے کرنے والے ایک ادارے’کورلاجک‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سن 1992 میں سمندری طوفان ’اینڈریو‘ کے بعد جائیدادوں کے مالکان کی جانب سے انشورنس کمپینوں میں سب سے زیادہ کلیم دائر کیے جا رہے ہیں جن کا تخمینہ 28 اور 47 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }