دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، لیکن اس بات کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے
ہندوستانی میڈیا میں ایسی خبریں ہیں کہ آئی سی سی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ اس سال ٹی -20 ورلڈ کپ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس بات پر آئی سی سی بورڈ کی (آج) جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہوگا۔