شیخ زایدبھی ایک عظیم المرتبت عالمی شخصیت تھے

318

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ۔۔۔ بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدہ ورپیدا
شیخ زایدبھی ایک ایسی ہی نایاب اور عظیم المرتبت عالمی شخصیت تھے جنہوں نے صحراکوگلزاربنایا اور ایک مختصرعرصہ میں اماراتی قوم کودنیاکی صف اول کی اقوام کے برابر لاکھڑاکیا،شیخ زایدخوداتنے پڑھے لکھے نہیں تھے مگراللہ تعالی نے انکوذہین دماغ عطاکیاہواتھاوہ ایک دوراندیش اورانتہائی داناشخص تھے جنہوں نے اوائل اقتدارمیں ہی یہ ٹھان لی کہ وہ متحدہ عرب امارات کوایک عظیم ترقی یافتہ ملک اور اماراتی قوم کوایک عطیم قوم بناکردم لیں گے جس میں وہ اپنی زندگی ہی میں کامیاب ہوئے اور جن درختوں کی آبیاری کی انکاسایہ بھی انہیں نصیب ہوااور جوخواب دیکھاوہ انکی حیات میں ہی شرمندہ تعبیرہوا شیخ زایدپاکستانیوں سے بہت محبت رکھتے تھے اسکی بنیادی وجہ پاکستانیوں نے امارات کی ترقی میں اہم کرداراداکیاشیخ زایدپاکستان کواپنادوسراگھرسمجھتے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }