’بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کے زیادہ امکانات نہیں‘

30

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں جاری ہے جہاں پہلے مرحلے میں کوالیفائینگ مقابلے جاری ہیں اور ایسے میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹاپ 8 ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں جب کہ 4 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا جہاں 12 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے تو ہی میں کوئی واضح  پیش گوئی کرسکتا ہوں لیکن صرف 30 فیصد چانس ہے کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }