سچن ٹنڈولکر کی پاکستان ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

92

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹندولکر نے پاکستان ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

سچن کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں  میں  بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت پاکستان ٹیم شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے بھارت یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے لیکن انہوں نے   نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو’چھپا رستم‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کھلاڑی  آسٹریلیا کے موسم کے عادی ہیں کیونکہ ایسا ہی موسم ان کے ملک میں  بھی ہوتا ہے۔

ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی بھارتی ٹیم پر اثرانداز ضرور ہوگی لیکن بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے۔ بمراہ کے متبادل محمد شامی بھی تجربہ کار اور قابل بولر ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو 23 اکتوبر کو میلبرن میں مد مقابل  آنا ہے تاہم آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اس دن نوے فیصد تک بارش کے امکانات کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }