توہین رسالت ﷺ، پولیس کا کانپور میں مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، متعدد زخمی

76

بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی  کیخلاف  احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر انتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آںے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے ہیں۔ توہین آمیز سلوک کے سبب سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ صارفین نے اس ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یاد رہے، نوپور شرما نے ایک ہفتے قبل ٹی وی پروگرام میں شان اقدس ﷺ میں گستاخانہ کلمات کہے تھے جس پردنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی اورشدید احتجاج شروع ہو گیا جس پر بی جے پی اپنی ترجمان کو ہٹانے پر مجبور ہوئی۔حکمراں جماعت نے ترجمان نوپور شرما کو معطل کرنے کے بعد دہلی کے میڈیا ہیڈ نوین کمار کو بھی معطل کردیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }