امریکی صدر کا ‘بھلکڑپن’ ، نئی ویڈیو سامنے آگئی

38

امریکی صدر جوبائیڈن کے بھلکڑپن کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں صدر جوبائیڈن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ ہی بھول بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوبائیڈن مخمصے کا شکار ہو کر ایک سمت بڑھنے لگے پھر اچانک رُک گئے اور گارڈز سے استفسار کرنے لگے کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز نے فوری طور پر صحیح سمت کی جانب اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چا رہا تھا، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔

آخر کار صدر جوبائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }