پاکستان قونصل خانہ دبئی میں یوم سیاہ کشمیرکی تقریب

کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت

65
دبئی(نیوزڈیسک) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں  ایک تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان برائے دبئی وشمالی امارات حسن افضل خان نے کی یوم سیاہ کشمیرکی تقریب میں صدرمملکت پاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔دبئی میں مقیم کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورتقریب سے شرکاء سے کشمیری رہنماؤں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے خطاب کیا۔

قونصل جنرل حسن افضل خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن1947سے کشمیری عوام کی مرضی کیخلاف سری نگرمیں اپنی فوج اتار کرجموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کرنے کی بھارتی غیرقانونی اورغیراخلاقی کی یادکے طورپرمنایاجاتاہے جوکہ بھارتی آزادی ایکٹ کی بھی مکمل خلاف ورزی ہے، اس کے بعدسے ہرسال 27اکتوبرکویوم سیاہ کے طورپرمنایاجاتاہے۔انہوں نے عالمی برادری،انسانی حقوق کی تنظیموں،بین الاقوامی میڈیا اورسول سوسائٹی سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیرعوام کی حالت زار اورنہتے کشمیریوں پرظلم وجبر کیخلاف علم بلندکریں۔
قونصل جنرل حسن افضل خان نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی پاکستان کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمزپراٹھایاہے اوراقوام متحدہ اوراس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپناکرداراداکریں۔
تقریب سے خطاب کے دوران کشمیری رہنماؤں اورکمیونٹی ارکان نے اس عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھارت سے آزادی کے حصول کیلئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجودجدوجہدجاری رکھیں گے،بھارت اخلاقی اورقانونی طورپرکشمیری عوام کوانکا حق خودارادیت دینے کاپابند ہے جیساکہ اقوام متحدہ کے چارٹرمیں درج ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ کشمیرتنازعہ کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھرپورکرداراداکرے۔تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسزکی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کی گئی،تقریب میں قابض بھارتی فورسزکی ظلم وبربریت پرمبنی تصاویری نمائش کابھی اہتمام کیاگیا۔
تقریب کے اختتام پر شہداء کشمیرکیلئے خصوصی دعابھی کی گئی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیرتنازعہ حل کیلئے اپیل بھی کی گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }