ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔
ٹورنامنٹ میں ٹرافی کے حصول کے لیے 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور شائقین کرکٹ کو 12 روز تک کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
Advertisement
جو پاکستانی اس بار ایکشن میں نظرآئیں گے ان میں سرفہرست محمد عامر ہیں جو بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلاجائے اور اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔