وام نے گلوبل میڈیا کانگریس میں اپنا نیوز سسٹم لانچ کردیا

104
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::امارات نیوز ایجنسی (وام) نے منگل کو ڈیجیٹل "وام نیوز سسٹم” لانچ کردیا ہے، جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) سلوشنز سے کام کرنے والا یہ نظام آٹومیشن کے ذریعے میڈیا سے متعلقہ امور کوجدید منیجمنٹ سے انجام دیتے ہوئے سرکاری اور نجی اداروں کے شراکت داروں کے لیے ہموار آپریشن یقینی بناتا ہے۔
ڈیجیٹل “وام نیوز سسٹم ”کا آغاز ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں 17 نومبر تک جاری رہنے والی گلوبل میڈیا کانگریس (جی ایم سی) کے دوران کیا گیا ،اس موقع پروزیر برائےصنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹرسلطان بن احمدالجابر،وام کے ڈائریکٹر جنرل اور جی ایم سی کی اعلیٰ تنظیمی کمیٹی کے چیئرمین محمد جلال الریسی،وام میں سپورٹ سروسز سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراحمد الحمادی،وام میں خبری مواد کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ عبدالکریم اور متعدد حکام اور میڈیا سے وابستہ پیشہ ور شخصیات موجود تھیں۔وام نیوز سسٹم کا آغاز میڈیا انڈسٹری میں مزید استحکام لانے ، شراکت داروں کو مزید جدید خدمات کی فراہمی اور پائیدار میڈیا بزنس ماڈلز کو استعمال میں لانے کی اس کی کوششوں کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل تبدیلی کی مہم کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
لانچنگ کے حوالے سے محمدجلال الریسی نے کہاکہ دانشمند قیادت کی ہدایات کے مطابق، امارات نیوز ایجنسی اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق پریس پبلشنگ اور میڈیا کوریج میں متحرک ڈیجیٹل میڈیا خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سلوشنز کو بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیا نظام وام کی اس کے مختلف شعبوں اور میڈیا سروسز میں مسلسل ترقی کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے، جو دنیا بھر کے سامعین تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 19 زبانوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔الریسی نے مزید کہا کہ یہ نظام اشاعتی طریقہ کار کی گورننس اور میڈیا مواد کی ڈیجیٹل آرکائیونگ کے لحاظ سے میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں تبدیلی کا باعث ہوگا، جس سے صحافی اور میڈیا سے وابستہ کارکن خبروں اور بصری مواد کی بہترین منیجمنٹ کرسکیں گے۔
اس موقع پر الحمادی نے کہا کہ وام نیوز سسٹم ایک مربوط سمارٹ پورٹل ہے جو اطلاعات کی ترسیل اور منیجمنٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کوریج کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتے ہوئے سبسکرائبڈ میڈیا اداروں تک ان کی ہموار ترسیل کو یقینی بنائے گا ۔ سسٹم میں جدید اور مربوط ماڈل شامل کیا گیا ہے جس میں جدید ترین ڈیجیٹل سلیوشنز اور سافٹ ویئر شامل ہیں، جو ڈیٹا کی بہترین حفاظت اور سالمیت کو یقینی بناتے ہیں۔وام نیوز سسٹم ایک جدید اور جامع ڈیجیٹل نیوز مینجمنٹ سسٹم ہے جو خبروں کو موصول کرنے، ڈرافٹ کرنے، ترمیم اور نشر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تصاویر اور ویڈیو مواد سے باہم منسلک کرنے کاآسان طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ یہ تمام پراسیسز اور پروسیس شدہ اطلاعات اور ڈیٹا کی کڑی نگرانی کے لیے بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نیوز سسٹم صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دانشمند قیادت میں متحدہ عرب امارات میں ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پیش رفت کے لیے وام کی کوششوں کا حصہ ہے۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }