پاکستانی نژاد نوجوان لیگ اسپنر کو دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو پاکستان کے خلاف آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ریحان نے یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ میں انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے خلاف انگلینڈ لائنز کے تین روزہ وارم اپ میچز کے دوران شاندار کارکردگی سے کوچنگ اسٹاف کو متاثر کرکے سینئر اسکواڈ میں جگہ بنائی۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بننے کا تجربہ ریحان کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا ۔
ریحان احمد 2022 میں آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔انہوں نے چار میچز میں 12.58 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Advertisement
Pakistan bound
This 18-year-old leg-spinner could become England’s youngest ever Men’s Test player if chosen to debut in the upcoming #WTC23 series in Pakistan https://t.co/wnW0T3NNtG
— ICC (@ICC) November 24, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر کو راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا جس کے بعد اگلے دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
Advertisement
خیال رہے اگر ریحان احمد ڈیبیو کرتے ہیں تو وہ انگلینڈ مینز ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے۔
اس سےقبل انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی برائن کلوز ہیں جنہوں نے 1949 میں 18 سال 149 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
انگلینڈ اسکواڈ:
بین اسٹوکس (کپتان) ، جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، لیام لیونگ اسٹون، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ، مارک ووڈ، ریحان احمد
Advertisement