سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی عبداللہ محمدالمویجی چئیرمین عجمان چیمبرزآف کامرس وانڈسٹری سے ملاقات۔
فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں عجمان چیمبر کے کردار کو سراہا
عجمان(نیوزڈیسک)::گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان فیصل نیازترمذی نے چئیرمین عجمان چیمبرزآف کامرس وانڈسٹری جناب محمدعبداللہ المویجی سے ملاقات کی۔سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں عجمان چیمبر کے کردار کو سراہا۔پاکستانی سفیرنے چیئرمین عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب عبداللہ محمدالمویجی کو توانائی، مہمان نوازی، سیاحت، آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ وسیع سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستان میں بے پناہ اقتصادی مواقع تلاش کی دعوت دی۔عجمان چیمبر کے اراکین نے تعلیم، کھیل، ثقافت اور فن تعمیر میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔