روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بارے پاکستان بزنس کونسل ابوظہبی کاویبینارسیمینار

83
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: مورخہ 21دسمبر2022 کوصدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل (ابوظہبی)ڈاکٹرقیصرانیس سید اورانکی ٹیم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آسٹریا پاکستان ایسوسی ایشن  کے تعاون سے 11ویں ویبینارسیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر جناب  فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر امتیاز فیروز گوندل، اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام، جناب سید ایران علی اور محترمہ صائمہ حمید، جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ اور متحدہ عرب امارات کے خطے اور یورپی ممالک ، ہالینڈ، ناروے،سویڈن، جرمنی، سپین، اٹلی، فرانس، ڈنمارک، اور یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین نے شرکت کی۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پائیدار جی ڈی پی گروتھ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے،جب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کاآغاز ہوا اس نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے ویبینارسیمینار تقریب کا اہتمام حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق کیا گیا تھا تاکہ بیرون ملک شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور انہیں پاکستان کے بینکنگ چینل سے آسان ترین اور مناسب انداز میں مالی طور پر منسلک کیا جا سکے۔بذریعہ زوم منعقدہونے والے ویبینارسیمینارمیں شرکت کرنے والے نمائندگان نے بیرون ممالک مقیم اوورسیزپاکستانیوں کوبغیرکسی زحمت کے اکاؤنٹ کھولنے اوراس کے ذریعہ مختلف شعبوں میں آسان اورمنافع بخش سرمایہ کاری پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }