عرب امارات کا مغربی کابل میں مسجد پر حملے کیخلاف شدید اظہار مذمت

289

متحدہ عرب امارات نے افغان دارالحکومت کابل کے مغرب میں بم حملے سے مسجد کو نشانہ بنانے اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات ایسے مجرمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، وہ سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مکمل مسترد کرتا ہے ، ایسے تمام واقعات ہر قسم کے مذہبی اور انسانی اقدار و اصولوں کے مکمل منافی ہیں – بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے

Read in English

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }