کراچی سٹارریسٹورنٹ کی جانب سے بیروزگارتارکین وطن کومفت کھانے کی پیشکش پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں (فیصل نیازترمزی)

یہ ایک صدقہ جاریہ ہے

65
دبئی:(اردوویکلی)::یواے ای میں بے روزگارتارکین وطن کومفت کھانافراہم کرنے پرکراچی سٹارریسٹورنٹ کی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں یہ بہت ہی نیکی کا کام ہے جس کی دوسرے صاحب حیثیت لوگوں کوبھی تقلیدکرنی چاہیئے ۔ہمارادین بھی ہمیں مستحقین اور ضرورت مندوں کے کام آنے اور مشکل وقت میں انکی مددکرنے کی تلقین کرتاہے۔ پاکستانی ہمیشہ چیرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں شاہد اصغر بنگش نے اس کام میں پہل کرکےدیار غیر میں ایک مثال قائم کر دی ہے
ان خیالات کااظہارسفیرپاکستان  فیصل نیازترمذی نے گزشتہ دنوں کراچی سٹارریسٹورنٹ شارجہ المویلح برانچ کے  خصوصی  وزٹ کے دوران کیا۔سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے مزید کہا کہ جب انہیں مختلف ٹی وی چینلزاوراخبارات میں شائع ہونے والی خبروں سے پتہ چلا کہ شارجہ میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ جابزکی تلاش یاوزٹ پر آئے ہوئے ایسے لوگوں کوجن کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہوتے اور وہ بھیک مانگنے پرمجبورہوجاتے ہیں انہیں کھانے کی مفت سہولت فراہم کرررہاہے تو مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ذاتی حیثیت میں وہاں جاکر ہوٹل کے روح رواں شاہد اصغربنگش سے ملاقات کرونگا اج مجھے یہاں دیکھ کربہت خوشی ہوئی کہ ان کی اس آفر سے سینکڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں میں انکے چیرٹی اور نیکی کے اس جذبے کی قدرکرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر مینجنگ پارٹنرکراچی سٹار ریسٹورنٹ شارجہ شاہد اصغربنگش نے کہا کہ کافی سال پہلے کی بات ہے میرے چچاحاجی شیرافضل بنگش نے مجھے کہا کہ اگرہوٹل پرکوئی ایسا بندہ آجائے جس کے پاس پیسے نہ ہوں تو اس کوکھانا کھلائے بغیرواپس نہیں بھیجنا تو اس دن سے ہی ہم نے اس نیکی کے کام کا سلسلہ شروع کررکھاہے جس میں ہرروزاضافہ ہورہاہے ہم خوش ہیں کہ اللہ نے ہمیں اس بات کی توفیق دی ہے اور ہم انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ہم ایسے لوگوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ہوٹلز کی کسی بھی برانچ پرجاکرمفت کھاناکھاسکتے ہیں ان سے کسی قسم کاسوال نہیں کیاجائےگا اور ان کی عزت نفس کومجروح نہیں ہونے دیاجائےگاوہ باعزت طریقے سے کھاناکھاسکتے ہیں ۔اس سلسلے میں ہم نے ہوٹل کے عملے کوخصوصی ہدایات دے رکھی ہیں ۔یہ ہمارافرض بنتاہے کہ مشکل وقت میں لوگوں کے کام آئیں تاکہ وہ کسی سے کھانے کے لیئے بھیک نہ مانگیں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے ہوٹل کے وزٹ کے دوران وہاں موجود جناب حاجی حسین اصغر بنگش،جناب محمد الزرعونی آف شارجہ،یاسمین منشی ایڈوکیٹ،احمد اصغر بنگش،ارشد محمود،عارف جان شکارپوری،احسان افضل بنگش اور دیگرلوگوں سے بھی ملاقات کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }